اوکاڑہ: پولیس مقابلہ میں پولیس اہلکار شہید، 2 ڈاکو بھی مارے گئے

Published On 09 July,2021 06:11 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ 2 ڈاکو مارے گئے۔

ڈی پی او کے مطابق ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار اسد جمیل شہید ہو گیا، جبکہ 2 ڈاکو بھی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل اور ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement