پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Published On 03 July,2021 10:46 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی تنظیمی اکھاڑ پچھاڑ، سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ خاتون پارٹی رہنما روبینہ شاہین کو نئی صدر بنا دیا گیا۔

انصاف سنٹرل خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل سینیٹر سیمی ایزدی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایم پی اے ثانیہ کامران کیساتھ پوری باڈی کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ پارٹی نے ملیحہ حسین کو نئی سینئر نائب صدر اور نسیم زہرہ کو سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب خواتین ونگ بنایا گیا ہے۔ نئی وسطی پنجاب خواتین ونگ میں اراکین کی کل تعداد دس ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ممتاز فیروز نائب صدر، راحیلہ کوثر نائب صدر، انیلہ شہزاد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر انیسہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، لبنہ تبسم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، رضوانہ اقتدار فنانس سیکرٹری اور سمیرا عابد کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

نو منتخب صدر روبینہ شاہین کا کہنا ہے کہ خواتین کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔ تحریک انصاف نے خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
 

Advertisement