لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پہلی بار اقتدار نہیں ملک و قوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہو رہا ہے، انشاء اللہ وزیر اعظم مدنیہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنرہاوس میں ایڈوئزر برائے یوتھ افیر میاں انس اسلم ڈولہ نے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جھکنے والا نہیں ہمیشہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے گا۔
چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023 میں ہی ہونگے، انتخابی اصلاحات کا حکومتی فیصلہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنا ہے، پاکستان میں کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، احساس پروگرام نوجوانوں کے لیے حکومت کا تاریخی اور شاندار منصوبہ ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے، الحمد للہ آج پورے پاکستان میں یکساں ترقی کے منصوبے شروع ہیں۔