لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 560 ارب کے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے لئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، متعلقہ محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کےفنڈز کا شفاف استعمال ہرصورت یقینی بنائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی وہ خود مانیٹرنگ کریں گے، سکیموں کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے موثر میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔