لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دیدی۔
بزدار حکومت کا سی پیک کے منصوبوں اور زراعت کی پائیدار ترقی کے لئے بڑا اقدام، پالیسی کے ذریعے چین کے سرمایہ کاروں کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لئے اراضی دی جا سکے گی۔ زراعت کی ترقی کے لئے جدید خطوط پر منفرد انداز میں کام کریں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی خوشحالی سے صوبے کی معیشت مضبوط ہو گی- فوڈ سیکورٹی کے لئے کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ فیصل آباد کے سپیشل اکنامک زون میں چین کے سرمایہ کاروں کے لئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اجلاس میں شرکت کی جس میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لئے پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔