لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جزا و سزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا، پنجاب حکومت نے جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کیں، مقصد جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔
وزیراعلی پنجاب سے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی اور محکمہ جیل خانہ جات میں اصلاحات کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے، پنجاب کی 7 جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جا رہی ہیں، ملٹی سٹوری بیرکس میں 10 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔