گجرات: تیز آندھی اور طوفانی بارش، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

Published On 03 July,2021 09:58 am

گجرات: (دنیا یوز) گجرات میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاری اڈا میں ہورڈنگ بورڈ گرنے سے 70 سالہ مہندی خاں اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پرانی فروٹ منڈی میں 72 سالہ محنت کش دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ مدینہ سیداں میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

گرین ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ شدید آندھی اور طوفان کے باعث بجلی کے پول اور درخت گرنے کے کئی واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
 

Advertisement