لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ دیا، حکومت بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کنیزوں کی چتر چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں، جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے۔وزیراعلی عثمان بزدارکے حوالے سے کنیز دوم کا جھوٹا واویلا اپنا قد بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے جس میں ناکامی کے بعد کنیز دوم سوگ منا رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن اور بدعنوانوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ عوام نے کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا۔ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 4, 2021
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔