لاہور: (روزنامہ دنیا) گریڈ 1 سے 19 کے سرکاری افسران و ملازمین کو جولائی کی تنخواہ 60 فیصد اضافی ملے گی، 10 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ 50 فیصد جون اور جولائی کا سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 7 لاکھ سے زائد گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین و افسران کو سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، تاہم سپیشل الاؤنس 10 محکموں کے افسران و ملازمین کو نہیں ملے گا جن میں پولیس، عدلیہ، ڈاکٹر، انجینئرز سمیت سول سیکرٹریٹ کے ملازمین شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جولائی کی تنخواہ کیساتھ 25 فیصد سپیشل الاؤنس اور جون کے مہینے کا 25 فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔