پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزموں کو گرفتار کرلیا، دوسری طرف ضلع کچہری میں بڑی تعداد میں اسلحہ لے جانے کی کوشش بھی ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ متنی کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا ،جس کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 9 شارٹ گن، ایک کلاشنکوف اور 5 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے ،کارروائی کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا ،اسلحہ درہ آدم خیل کے علاقے سے اسمگل کیا جارہا تھا۔
دوسری کارروائی کے دوران پشاور کی ضلع کچہری میں اسلحہ لے جانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، پولیس کے مطابق عدالت میں پیشی پر آنے والے فریقین سے 8 پستول،ایک کلاشنکوف اور ایک ایم 4 گن برآمد کی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں