پشاور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) خیبر پختونخوا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنانے والا گروہ کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران تین ہزار سے زائد پاسپورٹ بناکر غیرملکیوں کو دیئے گئے
پشاور میں ایف آئی اے خیبر پختونخوا کرائم سرکل نے ایک بڑی کاروائی کے دوران غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپسورٹ بنا کر دینے والے گروہ کو گرفتارکر لیا ہے۔
ایف آئی اے زرائع کے مطابق غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنا کر دینے میں پشاور کا پاسپورٹ افس کے اہلکار بھی ملوث ہیں۔کاروائی کے دوران ریٹارئڑ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پاسپورٹ لیاقت علی اور ایک خاتون و ایک ایجنٹ سمیت اٹھ دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے زرائع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ گروہ چالاکی سےقانون کی نگاہ سے چھپ کر کام کر رہا تھا جبکہ گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تین ہزار سے زائد پاسپورٹ بنا کر غیر ملکیوں کو دیے ہیں جن میں زیادہ تعداد افغان باشندوں کی ہے جبکہ فی پاسپورٹ تین سے تین لاکھ پچاس ہزار روپے تک وصول کرتے رہے ہیں۔
ایف آئی اے کرائم سرکل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکر دیا ہے ۔۔ایف آئی اے زرائع کے مطابق مزید بھی گرفتاریوں اور اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے