کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل پر پالتو کتوں کے حملے کے کیس میں زخمی ہونے والے وکیل مرزا اختر علی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا۔
صلح نامے میں طے پایا ہے کہ کتوں کے مالک ہمایوں زخمی وکیل مرزا اختر علی سے غیر مشروط معافی مانگیں گے اور وہ آئندہ کسی خطرناک جانور کو بطور پالتو جانور نہیں رکھیں گے۔ صلح نامے کے مطابق کتوں کا مالک این جی او کو 10 لاکھ روپے ڈونیشن دیں گے۔
صلح نامے میں تحریر ہے کہ ہمایوں خان اگر کوئی کتا رکھے گا تو اس کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں رجسٹرڈ کرائیں گےاور کتوں کو ٹرینر کی نگرانی میں حفاظتی انتظام کے ساتھ باہر لے کر جائیں گے۔
صلح نامہ کی ایک شرط کے مطابق جن کتوں نے مرزا اختر پر حملہ کیا تھا انہیں کسی تکلیف کے بغیر فوری مارا جائے۔