پشاور: (دنیا نیوز) عید قربان کے لیے پشاور میں دنبوں کی الگ سے منڈی سج گئی جہاں بیوپاری گذشتہ برس کی نسبت دگنی قیمتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عید الاضحیٰ کےلیے منڈیوں میں قربانی کے مویشیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے رنگ روڈ پر دنبوں کی منڈی بھی سج گئی ہے۔
منڈی میں دنبے بہت خوبصورت اور وزنی ہیں لیکن ان کی قیمت سن کر ہوش ہی اڑ جاتے ہیں ،خریدار بھی پریشان ہیں کہتے ہیں پچھلے سال 40 ہزار میں ملنے والا دنبا اب 80 ہزار سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔
بیوپاریوں کے مطابق ہمسائیہ ملک افغانستان سے درآمد پر پابندی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔