پشاور ائیر پورٹ، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں سے25 تولے سونا برآمد

Published On 16 July,2021 03:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے باچا خان انٹرنینشل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے25 تولے سونا برآمد کرلیا۔

کسٹم حکام کے مطابق باچاخان ائیر پورٹ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران دبئی سے پاکستان سونا لانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، حکام کے مطابق ائیرپورٹ پر کسٹم عملہ معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ دبئی سے پشاور آنے والی پرواز سے دو مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی جس کے دوران دونوں مسافروں سے 25 تولے سونا برآمد ہوا۔

سونے کی مالیت تقریبا 26 لاکھ روپے ہے، کسٹم حکام نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement