پشاورسے 2 ڈاکو گرفتار، 68 تولے سونا اور 52 لاکھ روپے برآمد

پشاورسے 2 ڈاکو گرفتار، 68 تولے سونا اور 52 لاکھ روپے برآمد

پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ تہکال کے علاقے ٹائون میں ڈکیتیاں کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق پاڑہ چنار جبکہ دوسرا پشاورکا رہائشی ہے۔

ملزمان نے گزشتہ دنوں ٹائون اور تہکال سے 90 تولے سونا چوری کیا تھا، ملزمان کے قبضہ سے 68 تولے سونا اور 52 لاکھ روپے برآمد ہوئے ،پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔