لاہور، ڈیفنس میں قتل ہونیوالی مائرہ کے مقدمے میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور، ڈیفنس میں قتل ہونیوالی مائرہ کے مقدمے میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد

ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مائرہ قتل پر سماعت کی، جیل حکام نے گرفتار ملزمان ظاہر جدون، اور محمد وسیم کو عدالت پیش کیا جبکہ ملزم طاہر جدون ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت پیش ہوا۔

دوران سماعت پراسکیوشن نے عدالت کو ںتایا کہ ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئی ہیں جس پر عدالت نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت نے جرم سے انکار کردیا۔ پراسکیوشن نے مائرہ قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کرایا تھا جس میں ظاہر جدون،طاہر جدون اور محمد وسیم کو نامزد کیا گیا، عدالت نے اس سے قبل پیش نہ ہونے پر ایک ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔