کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو ملزمان گرفتار

Published On 18 September,2021 05:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان رینجرز کی طرف سے بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں صادق عرف لنگڑا اور عامر عرف درانی شامل ہیں۔ ملزمان نے 5 جون 2021 کو تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کے ساتھ متعدد ڈکیتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Advertisement