فیصل آباد:(روزنامہ دنیا) سمندری کے علاقے میں لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انسانیت سوز واقعہ سمندری میں پیش آیاجہاں حوا کی ایک اور بیٹی انسانی روپ میں چھپے درندے کی ہوس کی بھیٹا چڑھ گیس۔ تھانہ سٹی سمندری کے علاقے محلہ اشرف آباد کے رہائشی عبدالستار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کے نامعلوم ملزمان نے اس کی بیٹی (ف)کو مبینہ طور پر اغوا کیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی ہے۔