کراچی: گلستان جوہر میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال منتقل

کراچی: گلستان جوہر میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال منتقل

جھلسنے والی خاتون سائرہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے، اس کا شوہر نشے کا عادی ہے، کامران چورنگی کے قریب اس کا شوہر موٹرسائیکل پر دو دوستوں کے ہمراہ آیا اور اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے بازو اور کمر جھلس گئی۔

خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔