لاہور:ساندہ میں دل خراش واقعہ،باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق

لاہور:ساندہ میں دل خراش واقعہ،باپ کے تشدد سے بیٹا جاں بحق

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں والد غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتول بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ ملزم بچوں پر تشدد کرتا تھا اور مجھے بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے موسیٰ نامی نو ماہ کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، جبکہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ پر کارروائی کی جائے گی۔