پاکپتن میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے

پاکپتن میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔ مطلوب شرپسند عناصر بہاولنگر میں یوم عاشور پر دہشت گردی میں ملوث تھے۔ زیر حراست دہشت گرد منظور کی نشاندہی پر پاکپتن چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران چار سے پانچ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔