کراچی: سعدی ٹاون سے منشیات فروش، ضلع غربی سے 10 اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار

کراچی: سعدی ٹاون سے منشیات فروش، ضلع غربی سے 10 اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر سعدی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرکے منشیات ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم میر زمان عرف مانا کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔

ملزم 1998 سے کراچی میں وسیع پیمانے پر منشیات فروشی اور چھوٹے منشیات فروشوں کو بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملو ث رہا ہے، ملزم کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں کے ذریعے منشیات منگواتا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی 24 گھنٹوں میں کارروائیوں میں 10 اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتاریاں تھانہ پیرآباد، گلشن معمار اور مومن آباد سے ہوئیں، ملزمان مختلف مقدمات میں مفرور و اشتہاری تھے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔