کراچی میں 2 ڈکیتیاں، ڈاکو بینک سے 8 لاکھ، گھر سے 10 لاکھ اور 8 تولہ سونا لوٹ کر فرار

کراچی میں 2 ڈکیتیاں، ڈاکو بینک سے 8 لاکھ، گھر سے 10 لاکھ اور 8 تولہ سونا لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا شارع پاکستان پر بینک ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ مسلح ملزمان نے بینک میں داخل ہوتے ہی عملے کو یرغمال بنا لیا، ملازمین کو ہاتھ اوپرکرنے کا کہا، سکیورٹی گارڈ سے رائفل بھی چھین لی۔ واردات کے دوران ایک ملزم کاونٹر سے رقم جمع کرتا رہا۔ ملزمان نے واردات میں 8 لاکھ 57 ہزار روپے لوٹے۔

دوسری جانب کورنگی زمان ٹاون میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ تین ملزمان قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نام پر گھر میں داخل ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے10 لاکھ روپے نقد اور 8 تولہ سونا لوٹ لیا۔