مینار پاکستان پر ایک اور ہراسانی کا واقعہ،لیڈی پولیس اہلکارنشانہ بن گئیں

Published On 19 December,2021 04:15 pm

لاہور:(دنیا نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بعد مینار پاکستان کے مقام پر ایک اور ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بعد ایک اور ہراسانی کا واقعہ رونما ہوا جس میں سکیورٹی پر مامور لیڈی پولیس اہلکاروں کو تنگ کرنے والے 2نوجوان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

لیڈی اہلکار آسیہ کی اطلاع پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق راوی روڑ کے رہائشی نعیم اور طیب نے لیڈی اہلکار کو تنگ کیا اور آوازیں کسیں۔
 

Advertisement