اے این پی رہنما عمرخطاب شیرانی قتل کیس، خاتون سمیت تین افراد گرفتار

Published On 03 January,2022 04:37 pm

ڈی آئی خان (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سٹی میئر کے عہدے کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ اے این پی رہنما عمر خطاب کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عمرخطاب شیرانی قتل کے الزام میں مقتول کی تیسری بیوی سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کرتے ہوئے آلہ قتل بر آمدکرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ اسماعیل خان نجم الحسنین نے کہا ہے کہ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا، واقعہ ذاتی نوعیت کا تھا، قتل سیاسی ہے اور نہ ہی دہشت گردی، تیسری بیوی کے عمرخطاب شیرانی سے اختلافات تھے،مزید تفتیش کر رہےہیں۔
 

Advertisement