اسلام آباد:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مراد سعید اور انور زیب کو بھی نوٹس بھیجا۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا مگر ہدایت کے باوجود عمران خان نے لوئر دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔