پی ٹی آئی ایم این اے خیال زمان کا انتقال، خالی سیٹ پر الیکشن 10 اپریل کو ہو گا

Published On 22 February,2022 08:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال کے باعث این 33 کی خالی ہونے والی سیٹ میں الیکشن 10 اپریل کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے، این اے 33 ہنگو میں پولنگ 10 اپریل کو ہوگی، الیکشن میں حصہ لینے والوں کیلئے کاغذات نامزدگی 28 فروری تا 3 مارچ تک جمع ہونگے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی خیال زمان کی وفات کیوجہ سے نشست خالی ہوئی۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو رکن قومی اسمبلی خیال زمان انتقال کر گئے تھے، وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی خیال زمان انتقال کر گئے، وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نتائج کے مطابق 2018ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خیال زمان اورکزئی نے 28 ہزار 882 ووٹ حاصل کر کے متحدہ مجلس عمل کے عتیق الرحمان کو شکست دی تھی، ہارنے والے امیدوار 28 ہزار 154 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

Advertisement