پشاور:(دنیا نیوز) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پشاوراورکوہاٹ ریجن میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ رات پشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں پولیس موبائل پرہینڈ گرنیڈ پھینکنے پرپشاور اور کوہاٹ ریجن میں سرچ اپریشن کیا جارہا تھا جس کے دوران درہ آدم خیل کے علاقے اخواروال میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بلال عرف مولوی عبیداللہ عرف سپین گل کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشتگرد ایس پی خورشید خان کوشہید کرنے سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس اورسی ٹی ڈی کومطلوب تھا ۔
دہشتگرد بلال کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقررکی گئی تھی، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اورہینڈ گرنیڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔