لاہور:(دنیا نیوز) شوٹرز نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کے کتنے پیسے لئے ، دنیا نیوز قاتلانہ حملہ کیس کے حوالے سے مزید پیش رفت سامنے لے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی سپاری کتنی دی گئی؟ شوٹرز نے فائرنگ کے کتنے پیسے لیے؟ اس سب کے بارے دنیا نیوز نے پتہ لگا لیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ شوٹرز ماجد اور کاشف کو بلال یاسین کی 10 لاکھ کی سپاری دی گئی، دونوں نے رکن صوبائی اسمبلی کے لیے 10 لاکھ وصول کیے، 5 لاکھ شوٹر ماجد اور 5 کاشف نے لیے جبکہ میاں وکی کے قریبی ساتھی محسن نے 10 لاکھ روپے کی رقم دی ادا کی۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کو 10 لاکھ کی رقم کیش کی صورت میں ادا کی گئی، شوٹرز نے تفتیش کے دوران نقدی لینے کا اعتراف کر لیا ، زیر حراست شوٹرز سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میاں وکی کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔