لاہور: (لاہور نیوز) لیگی ایم پی اے بلال یاسین پرحملےکی تحقیقات میں پیشرفت، پولیس نے ملزم ساجد گرما کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم محسن کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالوا دیا۔ لاہور سمیت پاکستان کی تمام ائیر لائنز پر نام کا اندراج کروایا گیا۔
ملزم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ انٹرنیٹ رابطے کے سکرین شارٹس بھی حاصل کر لئے گئے۔ حملے میں استعمال ہونے والا پستول اسلحہ ڈیلر فخر سے خریدا گیا۔ ترکی سے ایمپورٹ شدہ پستول ڈیلر فخر سے ہوتا ہوا مرکزی ملزم محسن تک پہنچا۔ پستول پانچ مختلف افراد سے ہوتا ہوا محسن نے خریدا۔