اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کے اہلکار شہریوں کو حبس بیجا میں رکھ کر بھتا لینے میں ملوث نکلے۔
شہری کی طرف سے پولیس اہلکاروں کی طرف سے حبس بے جا میں رکھنے اور رقم لینے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا سخت نوٹس لے لیا۔ چاروں پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔
شہریوں نےآئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر درخواست دی تھی۔ شہری عرفان اللہ نے درخواست دی کہ وہ 13 دسمبر 2021ء کو اپنے دوستوں کے ہمراہ پشاور سے مری جا رہے تھے، سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 4 پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا گیا اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار ان کو سیکٹر جی 15 فلیٹ پرلے گیے اور 10 لاکھ روپے لے کر چھوڑا۔ 3 روپوش اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔