صوابی:(دنیا نیوز) ممتاز عالم دین مفتی سردار علی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مانکی میں موسیٰ ولد لیاقت علی نے تیز دھار چاقو سے مفتی سردار علی پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں مفتی سردار علی زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آور کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
واقعہ پر ڈی پی او صوابی نے فوری نوٹس لیکر مقامی پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا ، جس پر ایس ڈی پی او لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او جواد خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پہنچ کر ملزم موسیٰ ولد لیاقت ساکن مانکی کو گرفتار کر لیا، جس سے آلہ ضرر بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مفتی سردار علی کو فوری طور پر بغرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا۔
مفتی سردارعلی نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ ملزم نے ہیروئن آئس و کے خلاف بیان کے ردعمل کے طور پر مجھ پر حملہ کیا۔