اسلام آباد میں ڈکیت گینگ کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 13 February,2022 12:56 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی کارروائی کے دوران رہزن گینگ کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان پکڑے گئے، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی، دس موبائل فونز ، موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزمان میں عمران خان عرف سوڈان، کامران اور عمران احمد شامل ہیں۔ 

Advertisement