نوکوٹ اغوا زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

Published On 14 February,2022 05:06 pm

نوکوٹ:(دنیا نیوز) سندھ میں نوکوٹ کے قریب گاؤں میں اغوا زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوکوٹ میں زیادتی کی شکار لڑکی نے عدالت میں ملزم کی جانب سے زیادتی کئے جانے کا بیان دیا تھا، زیادتی کرنے والے 3 مرکزی ملزمان میں ایک علی نواز ٹنگڑی شامل تھا، مرکزی ملزم اور سہولت کار سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حملے اور اغواء میں 20 ملزمان کے نام ہیں، علی نواز ٹنگڑی پہلے دن سے پولیس کے لیے چھلاوا بنا ہوا تھا جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی پیشی سے قبل ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج تھی۔
 

Advertisement