کراچی: کیش وین لوٹنے کی ایک اور فوٹیج منظرعام پر، ایک ڈاکو نے پولیس وردی پہن رکھی تھی

Published On 03 March,2022 03:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اٹھائیس فروری کو کیش وین کو لوٹنے کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی، ملزمان میں ایک ڈاکو پولیس کی وردی میں ملبوس تھا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں کیش وین سے واردات تھانے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہوئی، ملزمان اور سکیورٹی گارڈ میں مقابلہ چلتا رہا، گارڈز نے ہمت دکھاتے ہوئے کمپنی کا ستر لاکھ کیش بچایا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وین ڈرائیورموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو سکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔