لاہور:(دنیا نیوز) فروری 2022 کا آخری روز شہریوں پر بھاری رہا، ڈاکوؤں اور چوروں کی لوٹ مار کے 3 سو زائد واقعات رونما ہوئے۔
لاہور شہر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 عورتوں اور ایک بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا، 2 سو 9 چوری کی وارداتوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا،14 گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی گئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق شاہراہ عام پر 24 افراد کو مختلف مقامات پر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، 3 دکانوں اور 1 گھر میں ڈاکوؤں نے گھس کر گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے 59 مقدمات درج کیے گئے، 4 گاڑیاں شہر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران چوری کر لی گئیں جبکہ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔