کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کسٹمز نے بڑی مقدار میں سمگل شدہ چھالیہ، سپیئر پارٹس، ایرانی ڈیزل سمیت سامان قبضے میں لے لیا۔
کسٹم کی بلوچستان میں کاروائیاں، میں بیرون ملک سے سمگل شدہ سامان کی نقل و حمل ناکام بنا دی، بڑے پیمانے پر چھالیہ، سپیئر پارٹس ، ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان برآمد کر لیا جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق رکھنی کے مقام پر کسٹم اہلکاروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے سمگل شدہ چھالیہ، ادویات ، ایرانی ڈیزل، سپیئر پارٹس، پلاسٹک بیگز اور سائیکل کے پارٹس برآمد کر لیے جن کی مالیت 4 کروڑ روپے بنتی ہے۔