کوئٹہ : (دنیا نیوز) کوئٹہ میں منعقدہ کراٹے لیگ میں 400 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جیتنے والوں میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔
کوئٹہ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر کراٹے کھلینے والوں کے لئے پہلی کراٹے لیگ کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہال میں کرایا گیا، کراٹے لیگ میں 10 کلبز اور مختلف اداروں کی ٹیموں کے تقریبا 400 خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ لیگ میں گولڈ میڈلز جیتنے والوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہئیں ۔
چار روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں مختلف کیٹگیریز کے کھلاڑیوں نے خوب داو پیچ کھیلے، کراٹے لیگ منقعد کرانے والوں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صوبے کے ٹیلنٹ کومزید اجاگر کرنا ہے۔ مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشنز حاصل والوں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔