کوئٹہ: (دنیا نیوز) مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب پیش آیا، پولیس کے مطابق اہلکار ڈیوٹی پر معمور تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی رحمت اللہ اور کانسٹیبل علی اصغر شامل ہیں جبکہ ڈرائیور آزاد خان زخمی ہوا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔