کوئٹہ:( دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بنکوں میں رقوم منتقل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم زوہیب اصغر کوئٹہ کا رہائشی تھا جس نے ڈیڑھ ارب روپے کی لین دین کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو کل عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، گرفتار ملزم مشکوک ٹرانزیکشنز کے شک میں مطلوب تھا جو حوالہ ہنڈی کے زریعے بنکوں سے بھاری رقوم منتقل کرتا تھا۔