کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے علمدار روڈ پر دھرنا دے دیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور انتظامیہ علاقے میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔
کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں سرکاری ٹیوب ویل کے ذریعے گھروں میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے خواتین کے ہمراہ علمدار روڈ پر دھرنا دیا، مظاہرین نے محکمہ واسا، ایم پی اے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا موقف ہے کہ گزشتہ دس روز سے ہمارے گھروں میں پانی نہیں آرہا، جس کی وجہ سے انہیں مہنگے داموں پر ٹینکر بھروانا پڑتے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام پانی کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں ورنہ مطالبات کی منظوری تک انکا احتجاج جاری رہے گا۔