کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو کے معاملے میں نیا رخ سامنے آ گیا اور مغوی لڑکیوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے اغوا کی تردید کر دی ہے۔
مبینہ طور پرمغوی لڑکیوں پروین اور شیرین کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں کسی نےاغوانہیں کیا، والدہ اور باقی اہلخانہ بھی انکے ساتھ افغانستان میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اغوا کےشک میں ہدایت خلجی اور خلیل خلجی کوگرفتار کیا گیا ہے جن کا انکےافغانستان جانے سے کوئی تعلق نہیں۔
لڑکیوں کی جانب سے کہا گیا کہ ان کی والدہ پردباؤ ڈال کر ہدایت اور خلیل کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کرے کیونکہ وہ اپنا بیان دینا چاہتی ہیں۔