کوئٹہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی،3مبینہ دہشتگرد گرفتار

Published On 02 January,2022 05:41 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز)ادارہ برائے انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی ) نےڈیرہ مرادجمالی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر مسافر وین سے مبینہ دہشتگردوں کو گرفتا رکرکے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پکڑے جانےوالے سامان میں 2ہزار400گرام بارود،پرایماکارڈ،ڈیٹونیٹز،نٹ بولٹ اورنقدی شامل ہے جبکہ ملزمان قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے جارہے تھے ۔
 

Advertisement