کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبناکر بلیک میل کرنے کا شرمناک فعل، 2 ملزم گرفتار

Published On 10 December,2021 03:14 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبناکر بلیک میل کرنے والے دو ملزم گرفتار کر لیے گئے۔ برآمد موبائل فونز اور ویڈیوز کو پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔

کوئٹہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد نازیبا ویڈو بنانے کا انکشاف ہوا۔ ہدایت اللہ خلجی نامی شخص اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خواتین کو بھلا پھسلا کر ان کی خفیہ ریکارڈنگ کرتا رہا، جس کے خلاف متاثرہ ایک خاتون نے پولیس کو اس تمام معاملے سے آگاہ کیا، جس پر قانون حرکت میں آیا اور ہدایت اللہ اور اس کے بھائی خلیل خلجی کو گھر سے گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ فداحسن شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کی دو بیٹیوں کو گزشتہ 2 سال سے اغواء کیا ہوا ہے اور ان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر کے بلیک میل کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہزارہ برادری کے ایک وفد سے ملاقات کر کے انھیں یقین دلایا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق دوران گرفتاری ملزمان کے قبضے سے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانکس آلات برآمد ہوئے ہیں، جن کو فرانزک کیلئے بھجوادیا ہے۔ جبکہ لاپتہ لڑکیوں کی لوکیشن افغانستان کے شہر کابل میں ٹریس ہوئی ہے، جن کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ویڈیو اسیکنڈل میں ملوث تیسرے ملزم شانی خلجی کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جو گرفتار ملزمان کا کزن ہے۔
 

Advertisement