ہنگو: گلشن کالونی میں گیس کے باعث دم گھٹ جانے سے 6 افراد جاں بحق

Published On 28 December,2021 10:08 am

ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو کے علاقہ گلشن کالونی میں ایک گھرمیں گیس بھر جانے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رات کو ہیٹر لگا رہنے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ دم گھٹنے سے پورا خاندان مو ت کے منہ میں چلاگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ہنگو کے علاقہ گلشن کالونی مسجد ابو مطر کے قریب نادر خان نامی شخص کے گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے نادر، ان کی بیوی، بیٹی اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسیکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی لیکن تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا۔ ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہونے کے باعث علاقے میں کہرام مچ گیا۔
 

Advertisement