کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے علاقے بخاری ٹاون کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس میں ایک بچی جاں بحق، دو بچوں اور خاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنھیں ایدھی ایمبولینسیز کے زریعے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تینوں زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال کے برن واڑد منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق بچی کی عمر 8 سال جبکہ زخمی بچوں کی عمریں ایک سے 6 سال کے درمیان ہیں۔