کوئٹہ:(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی ) نے زیارت میں واقع قائد ریزیڈنسی دہشت گردی واقعہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہرنائی میں در محمد عرف درو سمیت 3 دہشت گردوں کو ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مطلوبہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 سب مشین گنز، دستی بم، بارودی مواد، پرایما کارڈ کے علاوہ دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔