کوئٹہ:موٹرسائیکل کمپنیوں نے قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کر دیا

Published On 28 February,2022 11:54 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مہنگائی نے کوئٹہ کے عوام کے لئے سستی سواری کا حصول بھی مشکل بنادیا، مختلف کمپنیوں نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا، موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔

موٹر سائیکل کو غریب کی سواری تصور کیا جاتا تھا لیکن مہنگائی کے سونامی نے عوام کے لیے موٹر سائیکل کا حصول بھی مشکل بنا دیا، چھ ماہ کے دوران کوئٹہ میں موٹر سائکل کی قیمتوں میں 25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کے لیے اسے خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔

موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں خریدار پریشان ہیں وہیں دکاندار بھی بڑھتی مہنگائی کے باعث کاروبار متاثر ہونے کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل متوسط طبقے کی سواری ہے لیکن بڑھتی مہنگائی نے اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے کر انکی پہنچ سےدور کر دیا ہے۔
 

Advertisement