فیصل آباد: پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی شہید، دو ڈاکو ہلاک

فیصل آباد: پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی شہید، دو ڈاکو ہلاک

فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن ڈبلیو بلاک میں ڈاکو گھر میں داخل ہوئے تھے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران اے ایس آئی حامد نصیر شہید ہو گیا۔

پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو بھی مارے گئے۔ جبکہ ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔