شمالی وزیرستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد نواز شریف گرفتار

Published On 09 May,2022 11:26 pm

بنوں: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشتگرد نواز شریف کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی بنوں ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بدنام زمانہ بھتہ خور اور سکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد نواز شریف سکنہ شیراتلہ مدی خیل علاقہ تھانہ میرعلی کے حدود میں بمقام نزد میرعلی بازار میں دہشت گردی کی غرض سے آیا ہواہے۔

سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور شمالی وزیرستان پولیس نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشتگرد، بھتہ خور پر صوبائی حکومت نے اس کی سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی بنوں کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔دہشتگرد کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق تھا۔

Advertisement